لوگوں کو اوقات میں رہنا چاہیئے ، حریم شاہ کا واضع پیغام

لوگوں کو اوقات میں رہنا چاہیئے ، حریم شاہ کا واضع پیغام

اسلام آباد : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ’لوگوں کو اوقات میں رہنا چاہیے۔حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم کوبرائیڈل شوٹ سے متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتاہے۔

   حریم شاہ  نے ویڈیو میں کہا کہ ’اگر میں برائیڈل شوٹ یا کوئی بھی چیز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی اوقات میں رہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ’اگر کوئی کسی کو عزت دے تو ضروری ہے کہ اس عزت کو خوش قسمتی سمجھ کر اپنے دائرے میں رہیں، میرا کام لوگوں کو عزت و تعظیم دینا ہے جو میں کرتی رہوں گی اور ہر اس بات کی تردید بھی کروں گی جو غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہوگی‘۔