قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت کا معاملہ، پیپلز پارٹی کی وزیراعظم سے وضاحت طلب

02:59 PM, 2 Jul, 2021

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں عدم شرکت پر وضاحت کا مطالبہ کر دیا ۔

رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا ہے ۔

وزیراعظم افغانستان کے معاملے پر کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ انکی اجلاس سے لاتعلق رہنے سے لگایا جا سکتا ہے ۔

کیا وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے یہ پیغام دیا کہ خارجہ اور داخلہ پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں ؟

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے آج کے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ طے تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے اور وزیراعظم بریفنگ سے آگاہ تھے ۔

مزیدخبریں