لاہور : نشتر کالونی کے اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔ زیادتی کس نے کی پولیس تاحال پتہ چلانے میں ناکام ہوئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے والد نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، حکومت ہمیں جلد از جلد انصاف فراہم کرے ۔
بچی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ 8 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس اور اسکول انتظامیہ صلح پر زور دیتی رہی ۔ بچی کی میڈیکل رپورٹ نیو نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔
ادھر ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچی کے ساتھ ہونی والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ۔
خیال رہے کہ پنجاب پولیس کی نااہلی کے باعث صوبے میں زیادتی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔