سپریم کورٹ کے احکامات، کراچی میں 23 مقامات پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن  

01:19 PM, 2 Jul, 2021

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میں 23 مقامات پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود ہے۔ متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں کے آپریشن میں افرادی قوت اور بھاری مشینری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ضلع وسطی میں گجر نالے پر بیک وقت 10 مقامات، ضلع کیماڑی، ضلع غربی میں اورنگی نالے پر بیک وقت 6 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ضلع شرقی میں الہٰ دین پارک میں 2 مقامات پر شاپنگ مال اور پویلین اینڈ کلب میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ضلع جنوبی میں بھی دو مقامات صدر اور کلفٹن، ضلع کورنگی میں بھی دو مقامات 7000 روڈ اور مٹکے والی پلیا پر قبضہ مافیا سے سرکاری زمین واگزار کرائی جاری ہے۔ ضلع ملیر میں مسرت کالونی میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں