زلفی بخاری ریحام خان کے خلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ جیت گئے

01:17 PM, 2 Jul, 2021

لندن: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری  ریحام خان کے خلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ جیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زلفی بخاری نے ریحام خان کےخلاف ہتک عزت مقدمےکا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے، زلفی بخاری اور ریحام خان کے کیس کی سماعت جسٹس کیرن اسٹین نےکی۔

زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق الزام پر ریحام خان کو عدالت لےگئےتھے، عدالت نے ابتدائی سماعت میں بد عنوان، بےایمان قرار دینے کے چار الزامات، اور چار ٹوئٹ توہین آمیز قرار دئیے، زلفی بخاری کے وکیل نے کیس کو انتہائی توہین آمیز قرار دینےکی استدعا کی تھی۔ 

ابتدائی سماعت میں ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اٹھایا،کسی سی ذاتی دشمنی نہیں،کیس میں زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا جو کہا عوامی مفاد میں تھا، جج نے ریحام خان کی وضاحت مسترد کی جبکہ زلفی بخاری کا مؤقف تسلیم کیا۔

جسٹس کیرن اسٹین نے ابتدائی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ریحام خان کےآٹھ اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔

مزیدخبریں