آم کھانے سے درجن بھر بچے ہسپتال پہنچ گئے

آم کھانے سے درجن بھر بچے ہسپتال پہنچ گئے
سورس: file photo

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک درجن سے زائد بچے آم کھانے کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے بھاون پور گاؤں میں متعدد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، بچوں کی حالت بگڑتے ہی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی بچوں کو مزید علاج کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ایک ساتھ بیٹھ کر آم کھا رہے تھے کہ اچانک سب کو آم کھاتے ہی قے شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بچوں کی حالت بگڑنے لگی۔