وزارت منصوبہ بندی کی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی  

12:23 PM, 2 Jul, 2021

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی 17 رکنی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سینیٹر محسن عزیز ارکان میں شامل ہیں۔ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون، وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ ارکان میں شامل ہونگے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔

پروفیسر لاہور سکول آف اکنامکس ڈاکٹر نوید حامد کمیٹی کا بطور رکن حصہ بنائے گئے ہیں۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن سید احمد بھی ارکان میں شامل ہیں۔

سی ای او حبکو خالد منصور، ڈائریکٹر ایگری مال آفاق ٹوانہ کمیٹی کو بھی بطور ارکان حصہ بنایا گیا ہے۔ ایم ڈی دراز احسان سایہ بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

پرنسپل انویسٹمنٹ آپریشن سپیشلسٹ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک ڈاکٹر شکیل خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ چیف نالج آفیسر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سلیوشن ڈاکٹر عدنان خان کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

سی ای او ایگرو ٹیک احمد بلال جودت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت امجد ثاقب کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں