اوریگن، واشنگٹن میں غیر معمولی گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی

10:55 AM, 2 Jul, 2021

نیو یارک: امریکا کی ریاستوں اوریگن اور واشنگٹن میں غیر معمولی گرمی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ۔

امریکا کی ریاست اوریگن میں جمعے سے اب تک 63 اموات ہوئی ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ہوئی ۔ پورٹ لینڈ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ دیگر اموات ریاست واشنگٹن میں ہوئی ہیں جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادھر ، کینیڈا کی ریاست برٹش واشنگٹن میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ ہیٹ ویو کے باعث گزشتہ ایک ہفتے میں 486 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے ساتھ آنے والی خشک سالی نے اختتام ہفتہ آگ لگنے کے مختلف واقعات کی راہ ہموار کی ، پیر کو کیلیفورنیا اور اوریگن کی سرحد پر لگنے والی آگ نے 15 سو ایکٹر اراضی کو جلا دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

مزیدخبریں