دنیامیں کوروناوائرس سے5لاکھ18ہزار اموات، 1 کروڑ8لاکھ 5ہزار  افراد متاثر

11:22 AM, 2 Jul, 2020

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں5لاکھ18ہزار968 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک کروڑ8لاکھ 5ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 27لاکھ 65ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد14لاکھ48ہزارسے زائد ہو گئی ہے اور 60ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 6لاکھ54ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 9ہزار536ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں 6لاکھ5ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہزار سے بڑھ گئی ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 43 ہو گئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 28 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 770ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 211 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 698 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 225 تک جا پہنچی ۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 537 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں