پیرس : ہالی ووڈ سٹار نک جونز کی اہلیہ اور بھارتی سٹار پریانکا چوپڑا جوئے جونز اور صوفی ٹرنر کی شادی کے موقع پر آبدیدہ ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سٹار نک جونز اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ان دنوں اپنے بھائی جوئے جونز کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس میں موجود ہیں ۔
پریانکا چوڑا پنک ساڑھی پہنے تقریب میں شامل ہوئیں جبکہ نک جونز نے بھی اپنے لباس سے تقریب میں نمایاں مقام حاصل کیا اس موقع پر پریانکا چوپڑا آبدیدہ بھی ہوگئیں لیکن جلد ہی وہ شادی کے رنگوں میں رنگ گئیں۔
پریانکا چوپڑا اپنی سیلفیاں بناتی رہیں جبکہ حسین مناظر کو کیمرے کے آنکھ سے ریکارڈ بھی کرتی رہیں ۔