عامر خان اور سلمان خان 25 برس پرانی فلم کے سیکیوئل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

09:38 PM, 2 Jul, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور عامر خان اپنی پچیس سال پرانی فلم انداز اپنا اپنا کے ری میک میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ایک نئی آنے والی  فلم کے کافی چرچے ہیں کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار ایک ساتھ جلوہ ہو رہے ہیں ، جی بالکل بالی ووڈ سٹار عامر خان اور سلمان خان اپنی پچیس برس پرانی فلم انداز اپنا اپنا ٹو میں پچیس برس بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں رہے ہیں ۔

فلم انداز اپنا اپنا کے مصنف دلیپ شکلا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ انیس سو چورانوے میں بنائی گئی اپنی فلم انداز اپنا اپنا کا سیکوئل انداز اپنا اپنا ٹو بنانے جا رہے ہیں جس میں انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار عامر خان اور سلمان خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

مزیدخبریں