ورلڈ کپ:بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 315رنز کا ہدف دیدیا

06:40 PM, 2 Jul, 2019

برمنگھم : کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 315رنز کا ہدف دے دیا ، روہت شرما نے 92گیندوں پر 104رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز راہول نے 92گیندوں پر 77 سکور کیے جس میں 1چھکا اور6چوکے شامل ہے ، روہت شرما نے 92گیندوں پر 104سکور کیے جس میں 5چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔

ویرات کوہلی نے 27گیندوں پر 26سکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے۔پنٹ نے 41گیندوں پر 48سکور کیے جس میں 1چھکا اور 6چوکے شامل تھے ۔دھونی نے 33گیندوں پر 35سکور کیے جس میں 4چوکے شامل تھے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیز الرحمن نے 59رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی , شکیب الحسن ، روبیل اور سومیا سرکار نے1-1وکٹ حاصل کی ۔

مزیدخبریں