آصف زرداری کی گرفتاری اوربلاول بھٹوکوملوث کرنےکی مذمت کرتےہیں، قمر زمان کائرہ

آصف زرداری کی گرفتاری اوربلاول بھٹوکوملوث کرنےکی مذمت کرتےہیں، قمر زمان کائرہ
کیپشن: Image Source: Neo Tv Screen Shot

لاہور:قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکیخلاف کورم کےبغیرقراردادپاس کی گئی جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےصدرقمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اربوں روپےاداکرکےبجٹ پاس کروایاہے،قوم نےبجٹ کومستردکردیاہے، عوام سڑکوں پرآگئے، بجٹ کے خلاف ہڑتالیں شروع ہوگئی ہیں۔

 

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے11ماہ میں5ہزارارب روپےقرضےلیےہیں، عوام نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے،حکومت کےہتھکنڈوں کی بدولت تجارت بندہورہی ہے، آصف زرداری کی گرفتاری اوربلاول بھٹوکوملوث کرنےکی مذمت کرتےہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکیخلاف کورم کےبغیرقراردادپاس کی گئی، بلاول کیخلاف قراردادپیش کرنےوالوں کی شدیدمذمت کرتےہیں،سلیکٹڈکےنام پراسپیکرنہیں بلکہ ڈپٹی اسپیکرکوبہت تکلیف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بات سمجھ نہیں آتی کہ حکومت چاہتی کیاہے ،راناثنااللہ کوہیڈکوارٹرلےجاکربتایاگیاکہ آپ سےہیروئن برآمدہوئی ہے۔