پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 310پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 310پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: image by Pakistan Stock

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 310پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار 307پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو ملا جلا رجحان موجود رہا ، کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 78پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 33ہزار 918پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ۔

منگل کو مجموعی طور پر کے ایس سی 100انڈیکس میں مثبت رجحان موجود رہا اور 100انڈایکس 34ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ، پاکستان سٹاک میں ایک ہفتے سے جاری کساد بازاری ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو دن سے مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے .

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیسک میں 73لاکھ 91ہزار سے زائد کا لین دین ہوا ، سوموار کے روز بھی انڈیکس میں مجموعی طور پر 91پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 33ہزار 9سو 96کی سطح پر بند ہوئی تھی ، مالی سال 2018-19کے آخری ہفتے کے آغاز پر انڈیکس 35ہزار 125پر تھا اور آخری روز مارکیٹ 33ہزار 9سو ایک پر بندہوئی جبکہ پانچ دنوں میں مجموعی طور پر 1224پوائنٹس کم ہوئے تھے ۔