نیوزی لینڈ میں خسرہ کی بیماری پھوٹ پڑی

نیوزی لینڈ میں خسرہ کی بیماری پھوٹ پڑی

ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں خسرہ کی بیماری پھوٹ پڑی۔ منگل کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے محمکہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران خسرہ کے 28 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔

محمکہ صحت اورمقامی ماحولیاتی سائنس کے محکمہ نے اس سال اب تک 260 تصدیق شدہ خسرہ کے مریضوں کا اندراج کرلیا ہے۔ پچھلے ہفتے کے دوران آکلینڈ، ولنگٹن اور ملک کے شمالی علاقوں میںخسرہ کے 28 نئے مریضوں کا اندراج کیا ہے۔ علاقائی عوامی صحت مرکز نے نے بتایا کہ آکلینڈ میں روان ہفتے کے دوران 5 خسرہ رپورٹ درج کئے گئے ہیں جبکہ کل 154مریضوں کی تصدیق پہلے ہی ہوچکی ہے۔

فزیشن ڈاکٹر جل شرووڈ نے والدین سے اپیل کی ہے جن بچوں کو خسرہ لاحق ہے ان کو دوسرے بچوں سے دور رکھا جائے تاکہ وہ متاثر نہ ہوسکےں اور مرض میں مبتلا بچوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزارت صحت نے تمام متاثرہ بچوں کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اس موذی مرض کو روکنے کیلئے 12اور 15 ماہ کے بچوں کیلئے خسرہ انجیکشن لگاوائیں اور ساتھ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔