ایران کو احترام دیں پھر مذاکرات ہوں گے، جواد ظریف

ایران کو احترام دیں پھر مذاکرات ہوں گے، جواد ظریف


تہران: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے دباوءمیں نہیں آئے گا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک تقریر میں جواد ظریف کا کہنا تھا اگر امریکا بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران کو عزت دینا پڑے گی۔ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمیشہ ہی دباوء کی صورت میں مزاحمت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور جب بھی اس کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا گیا، ایران نے بھی جواباً ایسا ہی کیا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت کی پیشکش کی تھی لیکن تہران حکومت نے جوہری ڈیل میں امریکا کی واپسی کے بغیر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے رکھا ہے۔