ماسکو :میکسیکو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ نہیں جیتی جس میں وہ پہلے برتری حاصل نہ کرے اور دوسری جانب برازیل کبھی وہ میچ نہیں ہاری جس میں نیمار گول کرے۔
اور یہی پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل اور میکسیکو کے درمیان میچ ہوا جب برازیل نے میکسیکو کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیئے:سہ ملکی ٹی 20سیریز:آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹ سے شکست دیدی
میکسیکو نے ایک بار پھر ناک آؤٹ راؤنڈ میں شکست کھائی ہے، میکسیکو 1994 سے ہونے والے ہر ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ ہی میں ہارتا ہے۔
56 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر جشنورلڈ کپ 2018: روس 52 سال بعد ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میںبرازیل کی جانب سے پہلا گول نیمار نے کیا لیکن دوسرے گول میں بھی نیمار کا بہت اہم کردار تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:فیفا ورلڈ کپ ، روس نے اسپین کو ایونٹ سے باہر کر دیا
برازیل کی ٹیم شروع ہی سے میچ کو کنٹرول نہیں کر رہی تھی اور خاص طور پر پہلے ہاف کے شروع میں جب میکسیکو کا میچ ھر غلبہ تھا۔ لیکن پانچ بار ورلڈ چیمپیئن نے پہلے ہاف کے آخر میں میچ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن پہلے ہاف میں میکسیکو کی تیز رفتاری کے بعد میکسیکو دوسری ٹیم میں تھکی ہوئی لگی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ میکسیکو نے بڑا دلیرانہ کھیل کھیلا اور گول کرنے کی انتھک کوششیں کیں لیکن وہ برازیل سے بہتر کھیل پیش نہ کر سکی۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو کے کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تھا تو میکسیکو کی عوام نے چھلانگیں ماریں اور عوام کے اس جشن سے میکسیکو میں زلزلہ آیا۔