ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے ریلیز سے اب تک فلمی شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں 73 کروڑ کما کر 2018 کی بہترین فلموں میں اپنا نام در ج لیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق3 روزقبل ریلیزہونے والی فلم کا کھڑکی توڑبزنس اب تک جاری ہے جب کہ تیسرے دن تک فلم 73 کروڑکمانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو جلد ہی 100 کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔فلم نے پہلے روز34 کروڑکمائے جو رواں سال 2018 میں پہلے روز زیادہ بزنس دینے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے جب کہ فلم نے سلمان خان کی فلم ”ریس 3“ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیزکے پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارسنجے دت نے فلم ’سنجو‘ میں رنبیرکپورکی اداکاری کوخوب سراہا اورکہا کہ وہ رنبیرکی اداکاری سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں، جوکچھ بھی سچ تھا وہ فلم میں دکھایا گیا ہے جس کو بہترین اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔