ہرارے : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کےخلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں بدترین شکست کی وجہ بتا دی ۔
میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسی پچز پر ٹاس بہت اہم ہوتا ہے ، جو ٹیم پہلے 6اوورز میں وکٹیں گنواتی ہے اس کا میچ میں واپسی کا امکان ویسے ہی ختم ہوجاتا ہے ، سٹین لیک کو شاندار باﺅلنگ کا کریڈٹ جاتا ہے جس نے تیز رفتاری سے باﺅلنگ کرتے ہوئے باﺅنس کے ذریعے ہمارے بلے بازوں کو پریشان کیا ،اب اگلے میچز کے لیے ہمیں بہت کام کرنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہ ملکی ٹی 20سیریز:آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹ سے شکست دیدی
یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 117رنز کے ہدف کے جواب میں کینگرو ز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں