انتخابی پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر پر جواب طلبی

02:13 PM, 2 Jul, 2018

اسلام آباد: انتخابی مہم کےلئے شائع کئے گئے پوسٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی ناصر چیمہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹر میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 (گوجرانوالہ) سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے امیدوار سے سوال کیا کہ آپ نے کس وجہ سے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر پوسٹر پر چھپوائیں، اس کا انتخابات کا کیا تعلق ہے؟ کیا وہ آپ کے رشتے دار ہیں؟ جس پر امیدوار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹر الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف

الیکشن کمیشن نے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کو آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے۔ جس کے بعد مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں