عمران خان کی نور خان ایئربیس سے عمرے کی روانگی کے معاملے پر وزارت دفاع نے تحریری جواب جمع کرادیا

01:18 PM, 2 Jul, 2018

اسلام آباد :عمران خان کی نور خان ایئربیس سے عمرے کی روانگی کے معاملے پر وزارت دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرتحریری جواب جمع کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد سول ایوی ایشن کا تمام فلائیٹ آپریشن منتقل ہو چکا ہے، نیو ائیرپورٹ میں چارٹرڈ پروازوں کے لیے سہولیات موجود نہیں ہیں اورسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن تاحال بینظیر ائیرپورٹ کا راول لاﺅنج استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

خیال رہے کہ چارٹرڈ پروازوں سے متعلق سول ایوی ایشن نے وزارت دفاع سے کوئی اجازت نہیں لی تھی اور ان کے دوست زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک ساتھ جانے کے لئے اجازت دینے پر بھی کئی سوالات اٹھے تھے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں