اسلام آباد :دورہ کابل کے بعد امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستانی حکام سے افغان مسئلے پر مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایلس ویلز اپنے دورے میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز وزارت خارجہ کے حکام سے افغان مسئلے کے سیاسی حل اور افغانستان میں تشدد کم کر نے سے متعلق امورپر مشورے کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
ایلس ویلز کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک نئے میکنزم کا آغاز کیا ہے جس میں دونوں ممالک نے سات اصولوں پر اتفاق کیاہے جس میں ان لوگوں کے خلاف ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے جو مذاکرات کا راستہ نہیں اپنائینگے۔
یہ بھی پڑھیں:صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف
خیال رہے کہ ایلس ویلز کا ملا فضل اللہ کی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے اورایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر امریکی درخواست پرپاکستان کا نام ڈالے جانے کے باعث ایلس ویلز کا دورہ پاکستان اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں