پریانکا چوپڑادنیاکی پرکشش ترین خاتون قرار

10:53 AM, 2 Jul, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکاچوپڑاکو ایک بین الاقوامی میگزین”میکسیم“ کی جانب سے دنیاکی پرکشش ترین خاتون قرار دیاگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو2011،2013اور2016 میں بھی میگزین نے دنیاکی پرکشش ترین خاتون قراردیاتھا۔

ان کی تصویرغیر ملکی میگزین نے اپنے سرورق پرشائع کی ہے۔پریانکاچوپڑا اس میگزین کی جانب سے4 بارپرکشش قراردی گئیں۔میگزین نے ان کو جاذب نظر شخصیت، بہترین دماغ اور اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک قرار دیا ہے۔پریانکا نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کو اپنا پسندیدہ شخص قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں