ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے:محکمہ موسمیات

09:09 AM, 2 Jul, 2018

اسلام آباد:ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے انیس ہزار فٹ کی بلندی پھنسے غیرملکی کوہ پیما ﺅ ں کو ریسکیو کر لیا ، ایک کوہ پیما ہلاک

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد،کشمیر ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کے فرعون سے مقابلے کیلئے یہاں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہورمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،جنوب مغرب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے چل رہی ہیں اورہوامیں نمی کا تناسب 33فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار

موسم کی خبر دینے والوں نے بتایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں