بے روزگار وارنر کو لان کی گھاس کاٹنے کے عوض 60 ڈالرکی پیشکش

11:51 PM, 2 Jul, 2017

سڈنی:  آسٹریلیا کے بے روزگار اوپنر ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ کاموں کی پیشکش موصول ہونے لگیں۔وارنر نے ٹویٹر پر شائقین اور فیملی کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ انسٹا گرام پر جذباتی پیغام میں کہا کہ اگرچہ میں بیروزگار ہوچکا مگر مجھے بدستور اپنی بیوی کی سپورٹ حاصل ہے، میرے لیے میری فیملی ہی سب کچھ ہے۔یہ سوچ میں اپنی سابقہ کام کی جگہ کے بارے میں بھی رکھتا تھا لیکن میرے خیال میں یہ غلط تھا ان کا اشارہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب تھا۔ ان کی اس پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے کہا کہ وہ ان کے لان کی گھاس کاٹ دیں تو وہ 60 ڈالر دے سکتا ہے، ایک نے کہا کہ بھارت میں مقامی پلیئر کے طور پر آئی پی ایل کھیلو ڈیڑھ دو کروڑ روپے مل جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں