میکسیکوفورسزکی جرائم پیشہ گروپ سے جھڑپوں میں 19حملہ آور ہلاک

10:24 PM, 2 Jul, 2017

میکسیکو سٹی:میکسیکو میں ملکی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک جرائم پیشہ گینگ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں انیس افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے تمام گینگ کے اراکین تھے۔ سینالوا مشہور اسمگلر الچاپو کا گڑھ خیال کیا جاتا تھا۔ الچاپو اب امریکا کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شمالی امریکی ملک میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ ملکی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک جرائم پیشہ گینگ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ جھڑپ جرائم پیشہ گینگ سے متاثرہ شمال مغربی ریاست سینالوا میں ہوئی ۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایک گینگ کے افراد نے ضلعی پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا۔

حملہ آور چار مختلف پک اپ ٹرکوں پر سوار تھے۔ حملے کے فوری بعد فوج کے کمانڈوز اور پولیس کے اضافی دستے بھی لڑائی کے مقام پر پہنچ گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام گینگ کے اراکین تھے۔ سینالوا مشہور اسمگلر الچاپو کا گڑھ خیال کیا جاتا تھا۔ الچاپو اب امریکا کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں