فیصل آباد'ملاوٹ شدہ مرچیں بنانے والی تین فیکٹریاں سیل

فیصل آباد'ملاوٹ شدہ مرچیں بنانے والی تین فیکٹریاں سیل

فیصل آباد :فیصل آباد میں مفاد پرست شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے ، ملاوٹ شدہ مرچیں بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔ 14 ہزار کلو ناقص مرچیں اور 11ہزار کلو چوکر ضبط کر لیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے مفاد پرستوں کے خلاف کاروائی کی گئی ، تین مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جعلی مرچیں بنانے والے گروہ کو پکڑ لیا گیا.

جن کے قبضے سے 14 ہزار کلو ناقص مرچ ، 11 ہزار کلو چوکر اور 8 ہزار کلو مصالحے برآمد کئے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے امین پور ، رشید آباد اور نور پور کے علاقے میں چھاپے مارے گئے ۔

جعلی مرچیں بنانے والوں نے رہائشی علاقوں میں گھروں میں غیر قانونی فیکٹریاں بنا رکھی تھی ۔ تینوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دئیے گئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں