دو پاکستانیو کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کے نئے انکشافات سامنے آگئے

07:51 PM, 2 Jul, 2017

لندن:دو پاکستانی نوجوانوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کے نئے انکشافات کئے ہیں برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ جیل میں جسمانی تشدد کبھی نہیں ہوا، طویل قید سے مایوس ہوا ۔مجھے ایسے لگا کہ امریکی حکومت نے ساری زندگی سزا کاٹنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔

سی آئی اے کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیل  جہنم ہیں میں چڑیوں اور چھپکلیوں سے باتیں کرتا رہاریمنڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ جیل میں کبھی جسمانی تشدد نہیں ہوا کھانے میں ہر روز دو مرتبہ چکن دیا جاتا تھا، قتل میں فرد جرم عائد ہوئی تو مایوس ہوگیا لگا کہ امریکی حکومت نے ساری اسے پاکستان میں تنہا چھوڑ دے گی۔

میں نے دو لوگوں کو قتل کیا اور مشتعل افراد مجھے تقریبا ًگاڑی میں سے گھسیٹ کر با ہر نکال کر مارنے کے قریب تھے ۔امریکی جاسوس ہونے کے جرم میں مجھے 49 دنوں کیلئے جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔ میرے لئے وہ دن کسی جہنم سے کم نہیں تھے ایک سوال کے جواب پر ریمنڈیوس کا کہناتھا کہ اسے پاکستانیوں کو قتل کرنے پر اب بھی کوئی پچھتاوا نہیں ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں