دوبارہ نہیں بلایا گیا، تمام سوالات کے جوابات دے دئیے: کزن وزیراعظم

دوبارہ نہیں بلایا گیا، تمام سوالات کے جوابات دے دئیے: کزن وزیراعظم

اسلام آباد: جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع سے آج دوبارہ پیشی پر تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور پیشی کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دوبارہ نہیں بلایا گیا اور تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں۔ گلف اسٹیل کے بنانے اور اسکے لیے جانے والے فنڈز سے متعلق بھی جے آئی ٹی کو بتایا ہے۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں نے گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ یاد رہے طارق شفیع کو آج جے آئی ٹی نے دوسری بار طلب کیا تھا اور وہ اس سے قبل 15 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 25 جون کو سمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو 3 جولائی اور حسین نواز کو 4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے جبکہ مریم نواز کی پانچ جولائی کو پیشی ہو گی۔ حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن کی تیسری پیشی ہو گی کیونکہ جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کیلئے 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں