وینس: باڈی بلڈنگ میں مردوں کو مات دینے کیلئے لڑکیاں بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھارت کی 21 سالہ بھومیکا شرما نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا۔
تین سال قبل تن سازی کی پریکٹس شروع کرنیوالی بھومیکا مس انڈیا مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں ۔ بھومیکا نے بتایا کہ باڈی بلڈنگ ایسا کھیل ہے جہاں مردوں کی اجارہ داری ہے اور بھارتی معاشرہ خواتین تن ساز کو قبول نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا میں نے تربیت شروع کی تو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن جب میرے مسلز بن گئے تو لوگوں نے مذاق اڑانا بھی چھوڑ دیا۔
#BhumikaSharma is not just another Miss World from India,she's a girl with muscle power#MissWorld #Bodybuilding #Championship????#Congrats pic.twitter.com/Or63KhzI3o
— Rj Rachana (@Hockeytarian) June 27, 2017
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں