پانی کی بوتل میں دوبارہ پانی کبھی نہ بھریں

12:26 PM, 2 Jul, 2017

لندن: آج کے اس جدید دور میں مصروفیت اور وقت کی کمی کے باعث لوگوں کو پانی پینے کا خیال نہیں رہتا اور اپنی پیاس کو بجھانے کے لئے ملازم پیشہ لوگ اکثر اپنے ساتھ پانی کی ایک پلاسٹک کی بوتل ساتھ رکھتے ہیں۔ ایک بار نئی بوتل لینے کے بعد لوگ اس کو کچھ دنوں تک استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی پانی کی استعمال شدہ بوتل میں دوبارہ پانی بھر کر پیتے ہیں تو جان لیجئے کہ یہ عمل آپ کی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ٹیسٹ میں ثابت ہوا ہے کہ پانی کی استعمال شدہ بوتل میں جراثیم کی 9 لاکھ کالونیاں ہوتی ہیں۔

تحقیق میں چند کھلاڑیوں کی بوتلوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ثابت ہوا کہ ایک بوتل پر ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر میریلن گلین ول نے بتایا بوتل کے پلاسٹک میں موجود چند کیمیکلز جسم کے تقریباً ہر حصے کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی بوتل کو دوبارہ استعمال نہ کریں لیکن اگر ضروری ہو تو کم سے کم اسے گرم پانی سے نہ دھوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں