ناخنوں پر چاندکا نشان ہونا متعدد بیماریوں کی علامت ہے ،ماہرین

12:22 PM, 2 Jul, 2017

اسلام آباد: کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟ جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔

اگر آپ انگلی کے ناخنوں کو دیکھیں تو آپ کو اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان یا نصف قطر کا سفید نشان نظر آئے گا۔ جس کی رنگت، ساخت یا حجم کسی مرض کی موجودگی کی نشانی ہوسکتا ہے تاہم اگر وہ اچانک غائب ہوجائے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

ویسے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر یہ نشان آپ یا بچوں کے ناخنوں میں نظر نہ آئے، کیونکہ بچوں میں یہ کچھ وقت کے ساتھ نمودار ہوسکتا ہے۔ اسی طرح کچھ بالغ افراد میں ناخن کی ساخت کی وجہ سے بھی یہ نظر نہیں آتا۔

تاہم اگر یہ اچانک غائب ہوجائے تو یہ مختلف امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق اگر یہ نشان اچانک غائب ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ کے امراض سمیت جسم میں وٹامن بی 1 اور آئرن کی کمی کی نشانی ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر یہ نشان بہت چھوٹا ہو تو یہ لو بلڈ پریشر اور تھائی رائیڈ امراض کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح یہ کمزور جسمانی دفاعی نظام، ناقص میٹابولزم یا آئرن اور وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں