اسلام آباد: کیا آپ نے کبھی سوچا کہ بھنوﺅں کے درمیان جو حصہ ہوتا ہے، جس پر سکیڑنے سے لکیریں بن جاتی ہیں، وہ آخر کس مقصد کے لیے ہے؟ بیشتر افراد نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ بھنوﺅں کے درمیان موجود اس حصے کا اپنا نام بھی ہے۔
جی ہاں واقعی اسے طبی زبان میں گلیبیلا یا بین ابرو کہا جاتا ہے، مگر اس کا مقصد کیا ہوتا ہے، کیا وہ کبھی سوچا آپ نے؟ درحقیقت یہ جسم کا انتہائی اہم حصہ ہے جو کہ آپ کو کسی بھی وقت اپنے جسمانی ریفلیکس جاننے میں مدد دیتا ہے۔
یہ درحقیقت کھوپڑی کا وہ حصہ ہے جو کہ ہڈی کے اوپر واقع ہے اور دو اسٹرکچر کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ یہ اس وقت مددگار ثات ہوتا ہے جب کوئی ڈاکٹر ڈی ہائیڈریشن، ذہنی تناﺅ یا دباﺅ کو جانچنا چاہتا ہے۔ بس اس کے لیے اپنی انگلی سے کئی بار اس سے حصے کو دبائیں۔
اگر آپ کا جسمانی ردعمل ٹھیک ہوگا تو آپ کو معمولی سا تناﺅ محسوس ہوگا اور آنکھیں پلک چھپکنے پر مجبور ہوجائیں گی۔ تاہم اگر آنکھیں بار بار جھپکنے لگیں تو یہ غیر معمولی ردعمل سمجھا جاتا ہے اور عام طور پر یہ پارکنسن امراض کی ابتدائی مراحل میں عام ہوتی ہے۔ تو کیا آپ کو اس جگہ کی اہمیت کا علم تھا؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔