لاہور: چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی چئیرمین ششانک منوہر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدے داروں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ششانک منوہر کی پاکستان آمد پر ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے متعلق بڑے بریک تھرو کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے پر ششانک منوہر شہریار خان کی کوشوں کے معترف ہیں۔ 8 سال بعد کوئی آئی سی سی چئیرمین پاکستان آ رہے ہیں جبکہ چئیرمین پی سی بی شہریار خان 17 اگست کو اپنے عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے روایتی حریف کو شلست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اس طرح پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی اور قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں