دولہے کو شادی کی تقریب میں ناگن ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

09:10 AM, 2 Jul, 2017

اترپردیش: بھارت میں دلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کے ٹوٹ جانے کا انوکھا واقعہ پیش آنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے شاہ جہان پورمیں ایک دلہے نے اپنی شادی کے دوران اچانک ناگن ڈانس شروع کر دیا ، اسے یہ حرکت اتنی مہنگی پڑی کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔نشے میں دھت دلہا جیسے ہی بارات لے کر دلہن کے گھرپہنچا تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے بیچوں بیچ لوٹتے ہوئے ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔

دلہن پریانکا ترپاٹی کو جب یہ سب واقعہ معلوم ہوا تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے فوری طور پر اپنے والدین سے کہہ دیا کہ وہ ایسے شخص سے کسی صورت شادی نہیں کرے گی۔رپورٹس کے مطابق کہ دونوں خاندانوں نے دلہن کی بہت منت سماجت کی کہ وہ شادی سے انکار نہ کرے تاہم دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی، یوں دلہے میاں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی عمر بھر کا پچھتاوا بن گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں