حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا

حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوں گے، جبکہ تحریک انصاف اپنی "چارٹر آف ڈیمانڈ" پیش کرے گی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرے گی۔دوسری جانب، حکومت اس مطالبات پر غور کرتے ہوئے اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

مصنف کے بارے میں