اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کر دیا

اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کر دیا

لاہور : پاکستانی اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے تشدد کیس میں معاف کر دیا ہے۔واضح  رہے کہ ماجد بشیر نے اداکارہ نرگس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

نرگس نے بتایا کہ اس فیصلے کی بنیاد خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر رکھی۔ ان کے مطابق، "میرے خاندان والے ناراض ہیں مگر بڑوں کے کہنے پر میں نے شوہر کو معاف کیا۔" نرگس نے مزید کہا کہ تین سال تک وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے اور اگر ماجد بشیر نے کسی بھی جگہ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ شرعی علیحدگی اختیار کریں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے اور اب وہ اپنی زندگی اپنے بچوں، بیٹے مرتضیٰ اور بیٹی معصومہ کے لیے گزارنا چاہتی ہیں۔ نرگس کے مطابق، وہ باقی زندگی اپنے بچوں کے لیے جینا چاہتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں