پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز جمعرات کے روز تیز رفتاری سے ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز میں 344 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 117,352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، اور پھر اس میں بتدریج مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں دن کے دوران 1282 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 118,220 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو کہ اس کا نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، اور 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 117,008 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی پانچ پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی، اور ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں