اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزرا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، جس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، اور کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، شرکاء کو دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران ایس آئی ایف سی کی ترقی، نئی سرمایہ کاری اور تیل و گیس کے ذخائر پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، اور آئندہ کے اہداف کو بھی طے کیا جائے گا۔