دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر لیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر لیا

ٹیسلا :  اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسے عالمی سطح پر معروف اداروں کے مالک ایلون مسک نے حال ہی میں عارضی طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کر کے 'Kekius Maximus' رکھ لیا، جس سے کرپٹوکرنسی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ اس اقدام نے دنیا بھر میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں، خاص طور پر اس وقت جب مسک نے اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی اور مشہور میم کریکٹر 'Pepe the Frog' کی تصویر لگا دی۔

'Kekius' لفظ کا ممکنہ طور پر تعلق 'kek' سے ہے، جو کہ آن لائن گیمنگ کلچر میں زور سے ہنسنے کی آواز کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر دائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں سے جڑا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 'Kek' قدیم مصری دیوتا کا نام بھی ہے، جو اندھیرے کا دیوتا مانا جاتا تھا اور اکثر مینڈک کے سر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔ اس لئے مسک کے اس اقدام نے نہ صرف گیمنگ اور میمز کی دنیا میں، بلکہ سوشل اور سیاسی حلقوں میں بھی بحث چھیڑ دی۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ حرکت ایک نئے میم کوائن کے حوالے سے تھی، جس کا نام بھی 'Kek' تھا، اور اس کے اثرات کرپٹو کرنسی کی قیمتوں پر واضح طور پر پڑے۔ اس سے قبل بھی مسک اپنے سوشل میڈیا تبصروں کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن چکے ہیں۔ اگرچہ ایلون مسک نے اس نئے نام اور پروفائل پکچر کی کوئی وضاحت نہیں دی، لیکن ان کی حرکتوں کا اثر فوری طور پر کرپٹو مارکیٹ پر پڑا، جس سے 'Kek' نامی میم کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

بعد ازاں، ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام اور پروفائل تصویر دوبارہ تبدیل کر کے 'Elon Musk' اور اپنی اصل تصویر لگا دی، جس سے یہ سوالات جنم لیتے ہیں کہ کیا یہ محض ایک مذاق تھا یا پھر اس کے پیچھے کوئی گہرا مقصد چھپا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں