اسلام آباد :سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ایکس(ٹوئٹر) کے ذریعے ان کے انتقال کی خبردی۔
سرتاج عزیز، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔وہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں سے تھے اور انہوں نے خزانہ و خارجہ سمیت مختلف عہدوں پر کام کیا۔
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ٹویٹ میں کہاکہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے تجربہ کار اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔
قوم کے لئےسرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔