مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف

مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  کاکہنا ہےکہ  مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فضائیہ آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ    مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایئر بیس پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ایئر چیف مارشل نے کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کے نظام اور دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی، ایئر چیف نے پاک فضائیہ میں شامل کیے جانے والے نئے ویپن سسٹم پر روشنی ڈالی۔


ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ نئے ویپن سسٹم سے ملک کی فضائی، دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سسٹم میں J-10C لڑاکا طیاروں، ایئر موبلٹی پلیٹ فارمز اور جدید ریڈارز شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، لوئٹرنگ جنگی صلاحیتوں اور لانگ رینج ویکٹرز بھی سسٹم کا حصہ بن گئے۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدید ہتھیاروں کی نظام میں شمولیت پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے خود انحصاری اور انسانی وسائل کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کو توازن کو مستحکم کر رہی ہے، فضائیہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔


اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئر شو پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں