سکیورٹی فورسز  کا  آپریشن ،  خود کش بمبار سمیت  چار دہشت گرد ہلاک 

08:29 PM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  آپریشن کیا ہے۔ اس آپریشن میں  خود کش بمبار سمیت  چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز   نے   دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر   شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشن کی   ۔سکیورٹی فورسز    اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔  فائرنگ کے تبادلے میں   ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد  ہوا ۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں  ملوث   تھے ۔

مزیدخبریں