صارفین لون ایپس کی لوٹ مار سے بچ جائیں گے،  قوانین سخت ہوگئے

 صارفین لون ایپس کی لوٹ مار سے بچ جائیں گے،  قوانین سخت ہوگئے

اسلام آباد :صارفین لون ایپس کی لوٹ مار سے بچ جائیں گے،  قوانین سخت ہوگئے۔  آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین سے اربوں روپے لوٹنے سے متعلق ایس ای سی پی نے آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے قوانین سخت کر دیے ہیں۔

ایس ای سی پی حکام کے مطابق عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے، آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زاٸد قرض نہیں دے سکے گی اور کمپنی قرض واپسی کی صورت میں صارف سے دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی۔

حکام کے مطابق ایک صارف بیک وقت تین لینڈرز سے 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا، اس سے پہلے کمپنیاں قرضہ دے کر صارفین سے 5 گنا سے زیادہ ٹیکس لیتی تھیں۔ایس ای سی پی حکام  کاکہنا  ہے کہ کمپنیوں کے شیئرہولڈر کی جنرل میٹنگ میں الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کی تجویز زیرغور ہے، بروکر ہائوسز کے نام سے واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی تجارت غیرقانونی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں ان سائیڈ ٹریڈنگ کی تحقیقات کے لیے کال ریکارڈنگ کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں، ان سائیڈ ٹریڈنگ کا کیس عدالت میں ثابت کرنا ایک چیلنج ہے، ان سائیڈ ٹریڈنگ ایک وائیٹ کالر جرم ہے جس کی کوئی خاص سزا متعین نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں