ترکیہ، اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد گرفتار

08:00 PM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ا نقرہ :ترکیہ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔  مشتبہ افراد کو استنبول کے آس پاس کے آٹھ صوبوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کے مشن میں اغوا اور جاسوسی کا کام شامل تھا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ حالیہ تنازع شروع ہونے کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، ترکیہ اسرائیل کو بیرون ملک کسی حماس رہنما پر حملہ کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کر چکا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا کے مطابق انسداد دہشت گردی کارروائی میں پولیس نے آٹھ صوبوں کے 57 مقامات پر چھاپے مارے، کارروائی میں 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی شناخت کر کے ان کو اغوا و قتل کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

مزیدخبریں