صنم جاویدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

06:34 PM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: صنم جاویدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔ سیشن کورٹ لاہور  نے مسلم لیگ ن کا  آفس  جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو  جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیج دیا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور  میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہےکہ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔


صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے۔

مزیدخبریں