آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم سے قبل  ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی کلائی میں شدید درد،  انجری کاشکار 

05:22 PM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

سربیا:آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم سے قبل  ٹینس سٹار نوواک جوجکووچ  کلائی کی  انجری کاشکار  ہوگئے۔ نوواک جوکووچ  کاشمار ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ان کو کلائی میں حال ہی میں میچ کےدوران شدید درد ہوا اور معمولی نوعیت کی انجری ہوئی۔ 

جوکووچ اس وقت 14 جنوری سے شروع ہونے والے آئندہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کی تیاری کر رہے ہیں۔نوواک جوکووچ  حال

ہی میں  جیری لہیکا کے خلاف یونائیٹڈ کپ کے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے ہیں ، تاہم انہوں نے میچ کھیلنا نہیں چھوڑا۔
کھیل کے بعد 36 سالہ ٹینس سپر سٹار نے انکشاف کیا کہ ان کی کلائی میں درد ہے۔

 اس بارے میں ان کاکہنا ہےکہ کھیل کے دوران ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں ۔جوکووچ اس وقت آئندہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم کی تیاری کر رہے ہیں جو 14 سے 28 جنوری تک میلبورن پارک میں ہوگا جہاں وہ 11 ویں ٹائٹل کے حصول کے لیے کوشاں ہوں گے۔

مزیدخبریں