کراچی : علی زیدی اور حلیم عادل پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ کراچی کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس میں علی زیدی اور حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے حلیم عادل کو عدالت میں پیش کیا جب کہ علی زیدی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر حسان نیازی کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے کا الزام ہے اور ا ن کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔
تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔