غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی

03:43 PM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور  بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم  10جنوری کو عائد کی جائے گی۔ 

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج  قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔دالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ 

سماعت کے دوران وکلاء صفائی اور  ملزمان کو نکاح، طلاق،نئی اور پرانی کی شکایات کی نقول فراہم کی گئیں۔سماعت کے اختتام پر سابق وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کی حاضری بھی لگائی گئی۔

بعد ازاں  عدالت نے  کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی  کر  دی۔ 

مزیدخبریں