اے این ایف کی کارروائیاں ،214 کلو منشیات برآمد، خاتون اور غیر ملکی سمیت 6 ملزمان گرفتار

11:28 AM, 2 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں 9 کاروائیاں کرتے ہوئے 214 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے خاتون اور غیرملکی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق انسدادِ منشیات کے کیخلاف جاری کاروائیوں کے دوران راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں نائجیرین باشندے سے 8 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیئے گئے۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2.4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ  کراچی شاہراہِ فیصل پر واقع  کوریئر آفس سے سری لنکا کیلئے بک پارسل سے 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔

ترجمان کے مطابق خیبر کے علاقے مورگاہ بارڈر کے قریب چار کاروائیوں میں 209 کلو چرس اسی طرح پشاور جی ٹی روڈ کے قریب سے 2 کلو چرس اور کنگن پور میں تین ملزمان سے 956 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزیدخبریں